Jan 23, 2021 | 7:45 PM

Trend TV

Better Informed Today

گدھی کا دودھ کرونا کے علاج میں مفید

گدھی کا دودھ کرونا کے علاج میں مفید

لندن: عالمی وبا نے ایک بار پھر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ، وبا کے شکار مریضوں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

دوسری جانب یورپی ملک البانیہ میں اچانک گدھی کے دودھ کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد باقاعدہ قطار بنا کر گدھی کا دودھ خرید رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ یہ عالمی وبا سے محفوظ رہنے میں بے پناہ مدد دیتی ہے۔

دی اسٹریٹس ٹائمز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فارم ہاؤسز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھ میں خالی بوتلیں لے کے کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گدھی کے دودھ کی مانگ کو پورا کرنا باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔