Jan 23, 2021 | 6:23 PM

Trend TV

Better Informed Today

میرا کا موبائل فون گم گیا تلاش جاری

اداکارہ میرا کا موبائل گم گیا، تلاش کرنیوالوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنا آئی فون تلاش کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔اپنی گلابی انگریزی اور متعدد سکینڈلز کے باعث مشہور ہونے والی اداکارہ میرا خبروں میں رہنا بخوبی جانتی ہیں اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود تنازعات پیدا کرتی ہیں اور پھر اس حوالے سے کوئی ویڈیو بیان جاری کرتی ہیں جو وائرل بھی ہوجاتا ہے۔
اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا آئی فون گم ہوگیا ہے اور جو میرا موبائل تلاش کرنے میں میری مدد کرے گا میں اس کو 5 لاکھ روپے انعام دوں گی۔