Jan 21, 2021 | 10:39 PM

Trend TV

Better Informed Today

محمد حفیظ کی تیسرے ٹی 20 میں بھی عمدہ بیٹنگ

محمد حفیظ کی تیسرے ٹی 20 میں بھی عمدہ بیٹنگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف عمدہ کارکردگی کے ذریعے کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کیساتھ ہی وہ کیلنڈر ائیر 2020 ءمیں سب سے زیادہ 415 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، محمد حفیظ نے یہ اعزاز 10 میچز کھیل کر حاصل کیا۔