Apr 17, 2021 | 11:18 PM

Trend TV

Better Informed Today

پاک فوج نے دشمنوں کے چھکے چھڑا دئیے

پاک فوج نے دشمنوں کے چھکے چھڑا دئیے

بلوچستان :سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف زبردست آپریشن ،دشمنوں کے چھکے چھڑا دئیے ،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں اطلاعات کے مطابق 10 دہشتگرد مار ے جا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےد وران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی ،دہشتگردوں کے ٹھکانے پر لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے دہشتگرد بھی موجود تھے ،فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے،دہشگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں جو پاکستان میں افرا تفری پھیلانے کیلئے اکھٹے کیے جا رہے تھے ۔