Jan 23, 2021 | 2:15 AM

Trend TV

Better Informed Today

کئی بار نیند نہیں آتی : عمران خان

عمران خان: ملک میں گیس اور بجلی کا بہت بڑا مسئلہ ہے

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں کئی بار نیند نہیں آتی کیوں کہ ملک میں بجلی اور گیس کا مسئلہ ہے۔ اپنے اوپر اب ہم دبائو ڈالیں گے اور جو وقت باقی رہ گیا ہے اس میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے کیونکہ اب ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں وہ گئی کہ ہم ابھی حکومتی نظام کو سیکھ رہے ہیں یا ہمیں تجربہ نہیں اور ہم سمجھ رہے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جتنا بھی باقی وقت رہ گیا ہے اس میں ہمیں گورننس کی کارکردگی کو بہت آگے لے کر جانا ہے کیونکہ اب ہمارے پاس عذر نہیں ہے کہ ہم سیکھ رہے ہیں، اب کارکردگی کا وقت آ گیا ہے۔بجلی کا شعبہ اتنا پیچیدہ ہے کہ مختلف چیزوں کا انضمام کرنا ہے تاکہ ہم عوام کو ایک ایسی بجلی دے سکیں جو ان کی استطاعت میں ہو اور ساتھ ساتھ ہم گردشی قرضوں کے پہاڑ کو بھی کم کر سکیں۔