لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی عدم دستیابی کے باعث نائب کپتان محمد رضوان ہفتے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔یاد رہے کہ وہ کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33 ویں کپتان ہوں گے ، بابر اعظم اور اوپنر امام الحق کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
مزید خبریں
کراچی ،کلفٹن میں ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
سمارٹ فیچرز والا ماسک بھی آگیا