Jan 21, 2021 | 10:03 PM

Trend TV

Better Informed Today

نئی گاڑی تین ماہ کے اندر فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا

نئی گاڑی تین ماہ کے اندر فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا

لاہور : ٹیکسوں کے حصول میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی گاڑی خریدنے والے افراد اگر تین ماہ کے اندر اسے فروخت کریں گے تو انہیں ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ نے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔ صارفین کو نئی گاڑی کی خریداری کے تین ماہ میں فروخت پر دو لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ فیصلہ وصولیوں کا ہدف پورا کرنے اور اوون منی کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا گیا ہے۔ 200 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑی پر دو لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد ہو گا۔1000 سے 2000 سی سی تک کی گاڑی پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس لاگو ہو گا۔ اس کے علاوہ 660 سے 1000 سی سی گاڑی پر 50 ہزار روپے اضافی دو ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گا۔