لندن: معروف بھارتی صحافی ارنب گو سوامی کے ٹی وی چینل کو برطانیہ میں 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ، جرمانہ 6 ستمبر 2019 کو پاکستان کے خلاف شرانگیز پروگرام نشر کرنے پر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ری پبلک ٹی وی کو یہ جرمانہ جھوٹی اور من گھڑت معلومات پھیلانے پر ہوا ہے۔ برطانوی ادارہ آف کام کے مطابق اس چینل کو برطانیہ میں چلانے والا ادارہ ورلڈ ویو میڈیا نیٹ ورک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔پروگرام میں نفرت انگیز جذبات کو ابھارہ گیا جس سے پاکستانیوں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا کہ پروگرام میں صحافتی اقدار کی پامالی کی گئی، چینل انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کر دی۔
مزید خبریں
ٹرمپ کا جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ
چین اور روس کے اعلان نے امریکہ ، بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی
جمائما خان نے اپنی فلم میں شبانہ اعظمیٰ کو بھی کاسٹ کر لیا