Jan 23, 2021 | 5:09 PM

Trend TV

Better Informed Today

شہزاد اکبر:پی ڈی ایم صرف این آر او چاہتی ہے

شہزاد اکبر:پی ڈی ایم صرف این آر او چاہتی ہے

اسلام آباد : مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےواضح کیا کہ پی ڈی ایم کیسے پیدا ہوئی اس کیلئے ہمیں 4 ماہ پیچھے جانا پڑے گا ،یہ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ،پی ڈی ایم کی شروعات فیٹف قانون سازی کیلئے اپوزیشن سے بات چیت کے بات ابتدا ہوئی ،حکومت نے قانون سازی کیلئے تعاون مانگا تو اپوزیشن نے نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق اپنی مرضی کی شقیں لے آئی ،جو درحقیقت تمام کی تمام ان کرپشن سے کمائی ہوئی رقم کو حلال کرنے سے متعلق تھیں ،دوسرے الفاظ میں اپوزیشن والے فیٹیف قوانین کے بدلے این آر او مانگ رہی تھی ۔