Jan 24, 2021 | 4:35 AM

Trend TV

Better Informed Today

عوام کا سمندر جلد اسلام آباد پہنچے گا، مولانا فضل الرحمان

مردان:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا قوم نے نااہل حکمرانوں کیخلاف علم جہاد بلند کردیا ہے، عوام کا سمندر جلد اسلام آباد فتح کرے گا،عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا اور فتح یاب ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کئی بار کہا یہ حکومت نااہل ہے ،عمران خان نے کل خود اعتراف کیا اس کے پاس اہل ٹیم نہیں، نااہل حکمرانوں کو زبردستی قوم کے اوپر مسلط کردیا گیا،عمران خان کہتے تھے وہ عوام کو روزگار فراہم کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا وہ بے گھروں کو چھت فراہم کریں گے، کہتےتھے ملکی معیشت کو ٹھیک کردیں گی،آج ملک میں معیشت برباد ہے ، بجلی اور گیس کا بحران ہے،مہنگائی اپنے عروج پر ہے، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔