انقرہ :ارطغرل غازی کی جائے تدفین سے حیران کن طو رپر 99 ٹن سونا دریافت ہو گیا ،ایک اندازے کے مطابق 99ٹن سونے کے ذخائر کی قیمت تقریبا 6 ارب ڈالر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی جائے تدفین سوگوت سے 99 ٹن سونا دریافت ہو گیا ، یہ علاقہ ارطغرل غازی کی جائے تدفین کے طور پر مشہور ہے،35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن سونے کے اس ذخیرے کی قیمت چھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
سونے کی دریافت کرنے والی ترکی کی کھاد کمپنی کے سربراہ کے مطابق، دو سال کے اندر سونا نکالنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ سوگوت کا علاقہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کے مدفن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اس علاقے کو عثمانی ریاست کا پہلا دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
مزید خبریں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
عامر خان نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی، مداحوں کو حیران کر دیا
ٹک ٹاک کا استعمال نوجوان نسل کیلئے نشے کی طرح ہے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری