درخواست پر سماعت 30 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کو بجلی مزید ایک روپیہ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو بجلی ایک روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے،درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی۔
جس میں نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کے لیے بھی بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نومبر میں مجموعی طو رپر 7 ارب 23کروڑ سے زائد یونٹس بجلی فروخت کی گئی۔نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 2 روپے 48 پیسے مقرر کی تھی جب کہ فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت 3روپے 44 پیسے رہی۔
مزید خبریں
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
بابر اعظم کا بال پکڑنے سے قومی ٹیم کا کپتان بننے تک کا سفر
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے