لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ، گھر جانا پڑے گا ، شو آف ہینڈز کریں، یا کچھ اور حکومت کو جانا ہو گا۔ شکست خوردہ آدمی کو پتا ہے وہ جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی اور پارٹی کے ساتھ بہت وفادار ہیں ، شہباز شریف اگر وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ جاوید عباسی اُن پارٹی رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے استعفے جمع کرائے۔ جب استعفے دیں گے تو سب پتا چل جائے گا۔
مزید خبریں
شبلی فراز:بلاول بھٹو کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
نادیہ خان:صرف چار ماہ قبل ہم اجنبی تھے