Jan 23, 2021 | 6:43 PM

Trend TV

Better Informed Today

محمد بن سلمان نے بھی کرونا کی ویکسین لگوا لی

جدہ : عالمی وبا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، ایسے میں خود کو وبا سے بچانے کے لیے دنیا کی بڑی شخصیات نے ویکسین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ویکسین لگوا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو عالمی وبا کی ویکسین کا انجکشن لگا دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔