Apr 17, 2021 | 11:18 PM

Trend TV

Better Informed Today

ایپل نے گاڑیوں کی دنیامیں قدم رکھ لیا

دبئی :دنیا بھر میں آئی فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ بنانے کے حوالے سے مشہور امریکی کمپنی ‘ایپل کی نظریں اب آٹو موبائل شعبے پر جمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2024 تک ایپل کمپنی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار متعارف کرا سکتی ہے۔ کمپنی صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر کاریں بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ایپل مسافر گاڑی کی تیاری کے ساتھ ساتھ جدید ترین بیٹری پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کو ‘ٹائٹن کا نام دیا گیا ہے۔