حیدرعلی اور عبداللہ شفیق کو وقت دینا ہوگا، ان کے بارے میں ابھی سے رائے قائم نہ کریں:سابق کپتان قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نوجوان کرکٹرز کی حمایت میں سامنے آگئے ، ان کا کہنا ہے کہ حیدر علی اور عبداللہ شفیق کو ابھی مزید وقت دینا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے 46 سالہ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حیدر علی، عبداللہ شفیق اور دوسرے نوجوانوں کھلاڑیوں کے پاس اب کارکردگی میں تسلسل لانے کا بہترین موقع موجود ہے، ان سب میں صلاحیت موجود ہے اسی لیے یہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، ان نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں اتنی جلدی کوئی بھی رائے قائم کرنا مناسب نہیں ہوگا، یہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے نئے آئے ہیں اس لیے انہیں وقت دینا ہوگا ۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
ٹک ٹاک کا استعمال نوجوان نسل کیلئے نشے کی طرح ہے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری