اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمن ہے وہ کشتیاں جلا کر لڑنے جارہے ہیں اس کے بھیانک نتیجہ سے وہ بے خبر ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے تیلی لگائی ہوئی ہے وہ مشتعل ہے اس نے گنڈاسا نکالا ہوا ہے۔ میری زندگی میں پہلی دفعہ اس نے جید علماء کو اپنی جماعت سے نکال دیا ہے اس کی فرعونیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مولانا کہتا ہے جونکالے گئے 4علماء سے پروگرام کرے گا اس کو بھی نکال دوں گا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پہلے لانگ مارچ میں جوکچھ ہوا اس سے وہ جلا بھنا بیٹھا ہے ۔ علماء خود نہیں چاہتے ایسا ہو لیکن فضل الرحمن بپھر چکا ہے وہ کریز سے باہر نکل کر کھیلے گا۔ مولانا کے سیاسی معاملات حکومت کیسے حل کرے گی۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
ٹک ٹاک کا استعمال نوجوان نسل کیلئے نشے کی طرح ہے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری