Jan 17, 2021 | 8:26 AM

Trend TV

Better Informed Today

پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں

لاہور : شہر کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ٗ کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ٗ نظر نہ آنے پر لوگ راستہ بھول گئے اور کئی کاریں اور موٹر سائیکلیں حادثے کا شکار ہو گئیں مگر کوئی بڑا نقصان نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج ہے۔ موٹروے پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو چکی ہے اس لئے لاہور سے موٹر وے پر داخلہ ساری رات بند رکھا گیا اور دھند کم ہونے تک بند رہے گا۔ دھند کی وجہ سے لاہور سے اندرون اور بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے اور دھند ختم ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔