Jan 17, 2021 | 7:17 AM

Trend TV

Better Informed Today

مریم نواز:پاکستان کی خاطر اپنی جان بھی دیں گے

سکھر:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی، عمران خان اس سے پہلے ہی گھر چلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایک دفعہ پھر عمران خان اورحکومت کیخلاف بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا اس حکومت گھر بھیجنے کیلئے لانگ مارچ کی ضرور ت نہیں پڑے گی ،یہ اس سے قبل ہی گھر چلے جائینگے ،لوگ جانتےہیں عمران خان جارہا ہےاورنوازشریف آرہا ہے،مریم نواز نے کہا عمران خان تمہیں عوام پوری تیاری کیساتھ گھر بھیجیں گے ،تمہاری تیاری تو سب نے دیکھ لی، اب تم عوام کی تیاری دیکھنا ۔