May 16, 2021 | 9:00 PM

Trend TV

Better Informed Today

آئی سی سی نے بہترین کھلاڈیوں کا علان کر دیا

آئی سی سی نے تمام فارمیٹس کی بہترین ٹیمز کا علان کر دیا

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دہائی کی بہترین ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تینوں فارمیٹس میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، ایم ایس دھونی مینز ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈیکڈ کے کپتان مقرر ہوئے ہیں۔ آئی سی سی نے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکڈ کا بھی اعلان کیا ہے جس میں کوئی قومی کرکٹر جگہ نہ بنا سکی ہیں ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکڈ میں ایم ایس دھونی کپتان ، اے بی ڈویلیئرز ، راشد خان ، لاسیتھ ملنگا ، روہت شرما ، ویرات کوہلی ، جسپریت بمرا ، کرس گیل کیرون پولارڈ ، ایرن فنچ اور میکس ویل شامل ہیں۔
اسی طرح دہائی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں کپتان ایم ایس دھونی جبکہ روہت شرما ، ویرات کوہلی ، ڈیوڈ وارنز ، مچل اسٹارک ، شکیب الحسن ، اے بی ڈویلیئرز ، عمران طاہر ، ٹرینٹ بولٹ ، لاسیتھ ملنگا اور بین اسٹوکس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈیکڈ میں کپتان ویرات کوہلی جبکہ روی چندرن ایشون ، الیسٹر کک ، بین اسٹوکس ، اسٹورٹ براڈ ، جیمز اینڈرسن ، ڈیوڈ وارنر ، آسٹیو اسمتھ ، کین ولیمسن ، کمارا سنگارا اور ڈیل اٹین شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکڈ کی کپتان آسٹریلوی کرکٹر میگ لیننگ کو مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایسوسی ایٹ پلئیر آف دی ڈیکڈ کے دونوں ایوارڈ سکاٹ لینڈ کے نام رہے ، کیتھرین برائس آئی سی سی ویمن ایسوسی ایٹ پلئیر آف دی ڈیکڈ اور کائیل کوئزر آئی سی سی مین ایسوسی ایٹ پلئیر آف دی ڈیکڈ مقرر ہوئے ہیں۔