Jan 23, 2021 | 3:48 PM

Trend TV

Better Informed Today

ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستانی ٹیم مشکلات میں

ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستانی ٹیم مشکلات میں

ماؤنٹ مانگنوئی: پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ، کیویز کی طرف سے 431 رنز کا پہاڑ عبور کرنا شاہینوں کے لیے بڑا امتحان بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ، 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 112 رنز بنا سکی۔ عابد علی 25 اور شان مسعود 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، محمد عباس اور اظہر علی پانچ ، پانچ جبکہ حارث سہیل صرف 3 رنز بنا کر ہی چلتے بنے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دوبارہ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امام الحق کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے اور میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے اور ان کا دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کو بھی ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگ گیا تھا جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز میں اور پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔