کوئٹہ : بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں دہشت گردوں کا ایف سی کے قافلے پر حملہ، فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل ، سپاہی زیر زمان، سپاہی جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد شہداء میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ رات کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کرنیوالے دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا