نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث حیدر آباد کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم اناتھی کیلئے موجود تھے جس کی شوٹنگ چند روز قبل کریو ارکان میں عالمی وبا کی تشخیص کے بعد روک دی گئی تھی۔ تاہم رجنی کانت کا ٹیسٹ منفی آیاتھا لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے اپولو ہسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب تک رجنی کانت کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک انہیں ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
حریم شاہ:مفتی قوی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا