لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے بیٹے کی پیدائش پر پاکستانی عوام کی محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی طرف سے دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔
آصف علی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر گزشتہ روز ایک ٹویٹ نے عوام کو یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ ایک بیٹے کے والد بن چکے ہیں اور ان بچے کا نام انہوں نے محمد امیر حمزہ رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے صحت مند طویل زندگی عطا کریں۔ میں اپنے خاندان والوں اور دوستوں کی دعائوں پر ان کا شکر گزار ہوں۔ آصف علی کے ٹویٹر اکائونٹ پر اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی جس کے بعد آج آصف علی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آپ سب کا بہت شکریہ۔میں نیک خواہشات اور دعائوں پر بہت شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ آصف علی کے ہاں گزشتہ روز ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد انہوںنے آج اپنے بیٹے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
مزید خبریں
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
بابر اعظم کا بال پکڑنے سے قومی ٹیم کا کپتان بننے تک کا سفر
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے