Jan 26, 2021 | 1:47 PM

Trend TV

Better Informed Today

عوام کیلئے انتہائی سستے پلاٹس

حریم شاہ:عوام کیلئے انتہائی شاندار آفر

کراچی :عوام کیلئے انتہائی سستے پلاٹ کی آفرز ،معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے عوام کو تین لاکھ روپے میں پلاٹ دینے کی انتہائی زبردست سکیم متعارف کروا دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اکثر و بیشتر سیاسی اور سماجی شخصیات کیساتھ ویڈیوز میں نظر آتی رہی ہیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پراپرٹی بینک مارکیٹگ کی طرف سے بنائی گئی سستے پلاٹ سکیم متعارف کروائی ،حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے غریب عوام کیلئے انتہائی زبردست پیکج لائی ہیں کہ وہ اپنی زمین اپنی چھت کے مالک بن سکیں ۔ حریم شاہ کا کہنا تھا ویسے تو عوام گوگل کر کے بھی پراپرٹی بینک مارکیٹنگ سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کچھ تفصیلات میں بھی آپ کیسا تھ شیئر کرتی چلوں جس کے مطابق تین لاکھ میں 100 گز کے پلاٹ کے آپ مالک بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا عوام پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس جائیں اور اپنی تسلی کے بعد فارم حاصل کریں ،حریم شاہ نے ایک فارم بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا پاکستان کے بے گھر لوگوں کیلئے گھر کی پیشکش ،حریم شاہ نے واضح کیا کہ ہر ماہ 100 بے گھر افراد کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے فارم تقسیم کیے جائینگے ۔اس پیکج کی خاص بات یہ بھی ہے کہ 100 گز کے پلاٹ کی کل قیمت تین لاکھ روپے ہے لیکن غریب عوام کو سہولت دینے کیلئے آپ صرف ایک لاکھ دے کر قبضہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ بقیہ آسان اقساط میں ادا کیے جا سکتے ہیں ۔