Jan 23, 2021 | 2:18 AM

Trend TV

Better Informed Today

رضوان اور فہیم اشرف کی تعریف

یونس خان:محمد رضوان اور فہیم اشرف کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور فہیم اشرف ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا، فہیم اشرف کیلئے سٹیج تیار تھا کیونکہ جب وہ کریز پر پہنچے تو 50 اوورز ہو چکے تھے، ٹاپ آرڈر میں ایک اچھی پارٹنر شپ ہو جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔
سابق کپتان نے کہا کہ کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا پاکستان ٹیم کی بدقسمتی رہی، میچ کے تیسرے روز ناٹ آؤٹ سیٹ بیٹسمین کھیل رہے ہوتے تو بہت فائدہ ہوتا اور پارٹنر شپ لگنے سے دوسری ٹیم پر دباؤ ہوتا ہے، اگر اننگز میں 100 رنز کی 2سے 3 پارٹنر شپ ہو جائیں تو بہت فائدہ ہوجاتا ہے، نیوزی لینڈ کی اننگز میں بھی اسی طرح ہوا، انہوں نے ایک لمبی اور دو چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ لگائیں اور 400 سے زائد رنز بنا لئے۔