وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، پی ڈی ایم لانگ مارچ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل بلاول وزیراعظم کا مراد علی شاہ نے نعرے لگایا،آپ نے انڈر 19 کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں ،کل انہوں نے کہاوہاں جائیں گے مرتضیٰ جاوید عباسی استعفیٰ پھینک دینگے،اچھی بات ہے یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سب لوگوں کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب سے ہے،ان کی لڑائی یہی ہے کہ کیسز ختم کردیں ،زرداری وہ سیاستدان ہے جس نے جیل کازیادہ وقت ہسپتال میں گزرا ،آصف زرداری نے کرمنالوجی میںپی ایچ ڈی کررکھی ہے،آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی ہے،آصف زررداری کو پتہ ہے جیل کے اثرات سے بچنے کیلئے کیاکرنا ہوتا ہے،ان کی لڑائی ہے کہ منظورپاپڑوالا اور باقی کیسز بھول جاﺅ۔
مزید خبریں
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا