May 16, 2021 | 7:53 PM

Trend TV

Better Informed Today

ایرانی ساختہ پانچ بحری سرنگیں تباہ

عرب اتحاد نے ایرانی ساختہ پانچ بحری سرنگیں تباہ کر دیں

ریاض: ایران اور سعودی عرب کھل کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، عرب اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بحیرہ احمر میں ایرانی ساختہ پانچ صدف بحری سرنگیں تلاش کرکے تباہ کر دی ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق عرب اتحاد نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں بحیرہ احمر کے جنوبی حصے اور آبنائے باب المندب میں یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے بحری سرنگیں نصب کرنے کی سرگرمی میں اضافہ ملاحظہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا بین الاقوامی تجارتی روٹس پر بحری سرنگیں نصب کر رہی ہے، جس سے جہاز رانی کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔