Apr 17, 2021 | 10:59 PM

Trend TV

Better Informed Today

سلمان خان کی نئی فلم

سلمان خان کی نئی فلم ’’ رادھے‘‘ کی شوٹنگ مکمل

اگلے سال عید پر ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کورونا کی صورتحال ہے‘سلمان خان
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے آخر بتا ہی دیا کہ ان کی نئی فلم ’رادھے‘ مداح کب دیکھ پائیں گے۔ جسے جان کر دنیا بھر میں موجود’ سلو بھائی‘ کے مداح تھوڑے اداس ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ’رادھے‘ کے حوالے سے بات کی جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔
سلمان خان نے کہا کہ اگلے سال عید پر فلم ’رادھے‘ کی ریلیز ضروری نہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ’رادھے‘ جب ریلیز ہوگی تو ہوگی، کورونا کی صورتحال ٹھیک ہو اور ویکسین آجائے تو دیکھیں گے۔سلمان خان نے مزید کہا کہ اگلے سال عید پر ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کورونا کی صورتحال ہے، اگر سب کلیئر نہ ہوا تو فلم کی ریلیز روک دیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث نہیں ہوسکی۔فلم ’رادھے‘ کی مین کاسٹ میں سلمان خان، دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔