May 16, 2021 | 8:25 PM

Trend TV

Better Informed Today

حریم شاہ کی فاروق ستار کیساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حریم شاہ اور فاروق ستار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی :معروف ٹک ٹاکر گرل حریم شاہ کی ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کیساتھ بنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،فاروق ستار نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ ویڈیو بنی اس وقت حریم شاہ صرف ایک مداح کے طور پر مجھ سے ملی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر گرل حریم شاہ نے جہاں کئی سیاستدانوں اور سماجی شخصیات کو بے نقاب کیا وہیں ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہو ئی ہیں ،حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر فاروق ستار کیساتھ ایک ویڈیو شیئر کر دی جس کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنمافاروق ستار کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کیساتھ کہ حریم شاہ ایک سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ ملنے آئی تھیں ،جہاں سوشل میڈیا ٹیم نے کہا کہ محترمہ آپ کیساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپ بنا نا چاہتی ہیں جس کی میں نے اجازت دے دی تھی ،یہ ویڈیو کلپ میری سادگی اور حریم شاہ سے متعلق بے خبری کی وجہ سے ہی بنا حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔