Jan 17, 2021 | 8:14 AM

Trend TV

Better Informed Today

لاہور کے مزید 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور کے مزید 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارلحکومت میں عالمی وبا کے ٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 33 مزید علاقے 10 جنوری تک سیل رہیں گے۔ ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن ، ڈی ایچ اے فیز 8 اور داتا گنج بخش ٹاؤن بھی شامل ہوں گے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ کیسز والے علاقوں کو 10 جنوری تک سیل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور دفاتر بند رہیں گے ، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی ، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی ، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سروسز ، میڈیکل سٹور ، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ اس کے علاوہ ملک شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔