Jan 24, 2021 | 3:34 AM

Trend TV

Better Informed Today

شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو منا لیا ہے

شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو منا لیا ہے

مریم نواز کے ارد گرد پرانے سیاستدان ہیں وہ اور مولا نا فضل الرحمان ان کو ٹکراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کے راستے پر لانا چاہ رہے ہیں ۔ سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو منا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں کسی نہ کسی طرح بھائی کو منا لوں ، لیکن بھائی بھی مان گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ارد گرد پرانے سیاستدان ہیں وہ اور مولا نا فضل الرحمان ان کو ٹکراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کے راستے پر لانا چاہ رہے ہیں ۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو کہتے تھے کہ نواز شریف ضیاء الحق کا بیٹا ہے، تو ضیاء الحق ذولفقار علی بھٹو کا قاتل ہے،عدالتی قتل کیا ہے۔ کیا بلاول بھٹو نے یہ نہیں سوچا کہ میں اپنے نانا کے قاتل کے حمایتی کی بیٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف نے ضیاء الحق کی قبر پر کہا تھا کہ میں آپ کا مشن جاری رکھوں گا۔