Jan 23, 2021 | 3:09 AM

Trend TV

Better Informed Today

نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد:نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا. خواجہ آصف کو احسن اقبال کے اسلام آباد والے گھر سے گرفتار کیا گیا.

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کردی.مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلے نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا آج پارلیمانی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا۔ نیب خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہا تھا جس پر خواجہ آصف انہیں مطمئن نہیں کر سکے ۔