July 9, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

iraq_attack

عراق کے دارالحکومت میں فوجی اڈے پر میزائل حملہ

بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا . عراقی حکام

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے میزائل حملہ کیا ہے۔ اس فوجی اڈے پر عراقی فوج اور امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے دستے تعینات ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کے میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

کہا گیا ہے کہ میزائل دارالحکومت کے مغربی علاقے ابو غریب کے شمالی قصبے الدھنہ سے داغا گیا۔قبل ازیں عراقی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے جنوب مغربی بغداد میں کاتیوشا میزائلوں کے ایک لانچنگ مرکزکا پتا چلا کر متعدد لانچنگ پیڈ قبضے میں لے لیے گئے ہیں ۔

عراق کے دارالحکومت بغدادمیں فوجی اڈے پر میزائل حملہ

بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے ایک میزائل حملہ کیا ہے۔ اس فوجی اڈے پر عراقی فوج اور امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے دستے تعینات ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کے میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل دارالحکومت کے مغربی علاقے ابو غریب کے شمالی قصبے الدھنہ سے داغا گیا۔قبل ازیں عراقی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے جنوب مغربی بغداد میں کاتیوشا میزائلوں کے ایک لانچنگ مرکزکا پتا چلا کر متعدد لانچنگ پیڈ قبضے میں لے لیے ہیں۔

عراق میں قائم فوجی اڈوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے معمول کی بات ہے۔ گذشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کئی ماہ سے امریکا اور عراق کے فوجی اڈوں پرہونیوالے راکٹ اور میزائل حملوں کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک انویسٹی گیشن سیل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم التاجی فوجی اڈے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے گئے ہیں۔ گرین زون میں واقع اس فوجی اڈے پر امریکا اور دوسرے ملکوں کے فوجی بھی تعینات ہیں۔