July 9, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

minister

سکول کھولنےکےایس اوپیز تیار

پہلے مرحلے میں نویں دسویں اور دوسرے مرحلے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو اجازت دینے پر غور اسکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے اور لازمی مضامین پڑھانے کی تجاویزپیش کی جائیں گی، ذرائع

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنےکےایس اوپیزاورتجاویزکی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں نویں دسویں جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو اجازت دینے پر غور، اسکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے اور لازمی مضامین پڑھانے کی تجاویزپیش کی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن تجاویز تیار کرنے کےبعد محکمہ تعلیم کو بھیج دے گا جس کی منظوری کے بعد اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ سروے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر 70 فیصد والدین نے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل بتاؤں گا۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکولوں کو کھولنے کا جائزہ لینے کے دوران این سی او سی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو بھی پیش نظر رکھ رہے ہیں، حکومت پاکستان کی حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت جاری ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔ اس سے قبل شفقت محمود نے تمام اسکول 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد ان کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تا ہم آج محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنےکےایس اوپیزاورتجاویزکی تیاری شروع کر دی ہے جو کہ بہت جلد محکمہ تعلیم کو پیش کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں جاری کورونا کی صورتحال کی وجہ سے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تا ہم اب کورونا کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جس کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔