July 9, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

saudi-market-fire

سعودی عرب کی سبزی منڈی میں آگ لگ گئی

خوفناک آتش زدگی کے نتیجے میں 42 دُکانیں مکمل طور خاکستر تاہم انسانی جانیں محفوظ رہیں

سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق الجوف ریجن میں واقع سکاکا کی سبزی منڈی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دُکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس آتشزدگی کے باعث 42 دُکانیں اور ان میں موجود سامان جل کر تباہ ہو گیا جس سے لاکھوں ریال کا مالی نقصان ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے انسانی جان محفوظ رہی ۔

الجوف ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبد الرحمان بن عبد العزیز الضویحی نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات سبزی منڈی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر روانہ کر دیا گیا
آگ پر بہت کم وقت میں کامیاب پا لیا گیا۔ تاہم اس دوران 850 مربع میٹر کے رقبے پر موجود دُکانیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ آگ بجھانے کے لیے شہری دفاع کی ٹیموں نے جدید ترین آلات کا استعمال کیا۔

متعلقہ حکام آتش زدگی کے اسباب کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اگر اس آتشزدگی میں کسی انسانی غلطی کا پتا چلا تو ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔