July 9, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

maldives-tourist

مالدیپ نے سیاحتی مقامات 5 جولائی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔

غیرملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ٹیسٹ کروانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی،صدرابراہیم

مالدیپ کے صدر ابراہیم سولیہ نے اعلان کیا ہے کہ مالدیوز اپنے سیاحتی مقامات 15 جولائی سے کھول دے گا جہاں بین الاقوامی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے گا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے بتایا کہ غیرملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔مالدیپ کے لیے سیاحت آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے تاہم مارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے بعد اسے سرحدی پابندیاں عائد کرنی پڑیں تھیں۔مالدیپ کی آبادی تین لاکھ 40 ہزار کے لگھ بھگ ہے اور یہاں اب تک 2200 کے قریب کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔