August 8, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

بدین میں 102 ہندوؤں نے اجتماعی طور پر اسلام قبول کر لیا

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع بدین کے علاقے گولارچی میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد نومسلم خاندانوں اور ہندوبرادری کے درمیان مذہبی رواداری مثال بن گئی۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ خاندان کے سیکڑوں افراد کئی دہائیوں سے مسلمان تھے جن کی دعوت پر اس گھرانے نے بھی اسلام قبول کرلیا۔گھرانے کے ایک رکن نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام افراد نے اپنی رضا مندی سے اپنے بچوں سے سمیت محمدﷺ پر کلمہ پڑھا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلے ہندو تھے، تب بھی آزاد تھے، اب مسلمان ہیں اور اب بھی آزاد ہیں، ہم نے کسی کے دباؤ میں آ کر اسلام قبول نہیں کیا، اس میں ہماری اپنی رضامندی شامل ہے۔