August 8, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

Salary

حکومت پنجاب کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہ اور پینشن 27 جولائی کو ادا کرنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو تنخوائیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 27 جولائی کو ادا کر دی جائے گی۔جولائی کی تنخواہ اور پینشن عیدالاضحیٰ کے باعث 27 جولائی کو ہی جاری کی جائے گی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ نے اے جی آفس کو ہدایت کر دی ہے.

 اسکے علاوہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل شہر کی تمام مارکیٹیں، کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے ۔حکومت کا خیال ہے کہ عیدالاضحی پر مارکیٹوں اور بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے کی وجہ سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے لہٰذا مارکیٹیں اور بازار بند ہونے کی صورت میں تمام خریداری مراکز 25 جولائی سے عیدالاضحی تک بند کئے جا سکتے ہیں۔

جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے تمام مویشی منڈیاں 15 جولائی تک فنکشنل کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے اور حفاظتی ،احتیاطی و تدارک کی تدابیر کے تحت شہری حدود میں کوئی مویشی منڈی نہیں لگے گی جبکہ منڈیوں میں حکومتی ایس او پیز کے تحت ماسک . گلوز اور سماجی فاصلہ ضروری ہوگاجس کے ساتھ ساتھ آن لائن اور اجتماعی قربانی کی بھی اجازت ہوگی