August 8, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

Nepra

بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی کی سبسڈی کم کر کے صرف 50یونٹ تک کر دی جائے گی جبکہ 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سبسڈیز کے حوالے سے پالیسی حتمی کرنے کی پہلے ہی ہدایت کرچکے ہیں تاہم حکومت کو نیپرا ایکٹ میں ترمیم کیے بغیر اس ضمن میں قانونی رکاوٹوں کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب صرف احساس پروگرام کے تحت زرعی اراضی ، آزادجموں و کشمیراورسابق فاٹا جیسے علاقوں کو سبسڈی دی جائے گی جبکہ ابھی اس ضمن میں وفاقی کابینہ کی منظوری اور قانون سازی درکار ہو گی جو ابھی تک نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ  بجلی کی قیمتوں کے میکینزم میں بھی ایک بڑی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے کہ تمام صارفین کے لئے 20 ٹیرف کی طرح کم سے کم طے شرح ٹیرف سے ہٹ کر دس بجلی تقسیم کمپنیوں کے اوسط ٹیرف پر جائیں۔