August 8, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

Schools Opening

اگست کے مہینے میں سکول کھلنے کا امکان سکول ایس او پیز کے ساتھ کھولیں جائیں گے

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ایس او پیز بنا رہے ہیں۔ اگست یا ستمبر کے مہینے میں اسکول کھول سکتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دو ہفتے کے لاک ڈاؤن سے لاہور کے کیسز میں کمی آئی ہے۔جبکہ کورونا سے مریضوں کی صحت یاب ہونے کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ شہری عید کے دنوں میں حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں۔اگر عید کے دنوں میں بے احتیاطی ہوئی تو کیس بڑھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز سے خبریں زیر گردش ہیں کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھول دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا۔
تاہم اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں درست نہیں ہیں۔ اس حوالے سے کوئی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا گزشتہ بیان یہ تھا کہ کرونا کے باعث بننے والے صورت حال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اسی صورت میں اسکولوں کو 15 اگست سے سخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہمیں بچوں اور ٹیچرز کی زندگی عزیز ہے۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ کرونا وائرس کے بعد بننے والی صورت حال دیکھ کر اور وفاق کو کرنا ہے۔