August 8, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

بیکری پر دستی بم حملہ ایک شخص جاں بحق

کراچی میں سچل بلاول گوٹھ میں بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا اور حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دستی بم حملے میں جاں بحق بیکری مالک رینجرز کاسابق اہلکار اور رینجرزکاریٹائرانسپیکٹر آصف حسین تھا جو دوران علاج دم توڑگیا

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ھیں۔