August 8, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

Traffic Warden

ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

ٹریف اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے خلاف بیشتر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ٹویٹر اکاؤںٹ سے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خاتون کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، وردی کی تذلیل اور راستہ روکنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وا ضح رہے کہ آج خاتون کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کا ایک اور واقع سامنے آگیا تھا۔ لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے میں ٹریفک وارڈن نے ایک خاتون کو غلط پارکنگ کرنے پر روکا جس پر خاتون آگ بگولہ ہو گئی۔ ایک صارف نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

صارف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون نے پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دیئے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خاتون بجاے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے دھمکیاں اور دست درازی پر اتر آئی ہیں۔ اس کے علاوہ خاتون کو بدتمیزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ وہ کسی سے فون پربات کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دے رہی ہے کہ میں ایک فون کروں گی تو تمہاری نوکری چلی جائے گی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی، وہ بس اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل کراچی سے بھی ایک خاتون کا اسی طرح کا واقع سامنے آیا تھا جس نے ٹریفک وارڈن سے ہی بدتمیزی کی تھی۔ تا ہم اس ویڈیو میں بھی ٹریفک اہلکار کو ہی زیادتی کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں واقعات میں ایک چیز آپس میں مماثلت رکھتی ہے، وہ یہ کہ دونوں واقعات میں خواتین کسی با اثر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔