August 8, 2020

Trend TV

We Entertain in Pandemic

Shazia Murad

پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے مراد سعید کو ہیڈفون دے مارا

مراد سعید کی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر تقریر کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان مشتعل ہو گئے اور اپوزیشن ارکان نے واک آﺅٹ کردیا،کورم کی نشاندہی کے بعد پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے مراد سعید کو ہیڈفون دے ماراجو وفاقی وزیر کو نہیں لگا ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید نے ایوان میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی کی گہرائی کوکسی نے نہیں دیکھاکہ اتنے قتل کیوں ہوئے؟، عزیربلوچ کہتاہے میں نے قتل کرناتھاجس کیلئے 3 پولیس موبائل جمع کیں،عزیربلوچ کہتاہے قتل کیااوران کے سرسے فٹبال کھیلا،ویڈیوبنائی،مراد سعید نے کہاکہ عزیربلوچ نے اعترافی بیان میں کہاکہ اسے پیپلزپارٹی قیادت کی سرپرستی حاصل تھی،بیان میں ہے کہ 2008 میں رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعدگینگ کی سربراہی کی ۔

عزیربلوچ نے پولیس مقابلے،اغوابرائے تاوان،تھانوں پرحملوں کااعتراف کیا، بھتہ کی رقم آصف زرداری کی بہن فریال تالپورکوملتی تھی،عزیر بلوچ کہتاہے بلاول ہاؤس کے اطراف لوگوں کوہراساں کیا،40گھرخالی کرائے۔