Apr 17, 2021 | 10:45 PM

Trend TV

Better Informed Today

امریکہ نے بھارت پر بجلیاں گرا دیں ,مودی کا غرور خاک میں مل گیا

نیویارک:امریکہ نے اپنے ہی اتحادی پر بجلیاں گرا دیں ،امریکی جریدہ کی رپورٹ میں ایسا انکشاف کیا گیا جس نے مودی سرکار کا غرور خاک میں ملا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدہ نے اپنی رپورٹ میںا نکشاف کیا کہ بھارت کے پاس چین سے مقابلہ کرنے کیلئے معاشی اور دفاعی قوت طاقت نہیں ہے ،فارن پالیسی میگزین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ لداخ میں بھی بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ،عالمی جریدے نے بھارتی ناکامیوں سے پردہ اٹھادیا۔

بھارت لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپا ہوا،چینی فوج کو پیچھے دھکیلنے میں ناکام رہا،امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین نے بھارتی فوج کی ناکامیوں سے پردہ ہٹا دیا،جریدے کے مطابق چار گنا بڑے دفاعی بجٹ اور چھ گنا بڑی معیشت والے چین کےساتھ معاشی طور پر غیر مستحکم بھارت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 

امریکی جریدہ نے بھارت کےبناوٹی چہرے سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا بھارت میں اتنی سکت نہیں کہ وہ طویل جنگ لڑ سکے ،فارن پالیسی میگزین نے مزید لکھابھارت کی جانب سے معاشی پابندیاں چین کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتیں، چین کے ساتھ جنگ سے بھارت کو اپنے مختارانہ خارجہ پالیسی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔