Jan 23, 2021 | 7:44 PM

Trend TV

Better Informed Today

ہرشل گبز کی پاکستان انٹری ,کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی موجودہ چمپئن کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہرشل گِبز کو فرنچائز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں کراچی کنگز نے کہا کہ ہرشل گبز سے ان کے جارحانہ بیٹنگ اسٹائل اور زبردست فیلڈنگ کے باعث معاہدہ کیا گیا ہے اور اس سے یقینی طور پر وسیم اکرم کے ماتحت ٹیم کی مضبوط منیجمنٹ کو مزید تقویت ملے گی۔

ہرشل گبز کا تقرر آسٹریلیا کے سابق بلے باز و کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی ستمبر 2020 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت کے بعد کیا گیا ہے۔بیان میں وسیم اکرم کے حوالے سے کہا گیا کہ ڈین جونز کی کمی پوری کرنا مشکل ہے لیکن ہرشل گبز جدید کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور بطور کوچ ان کا تجربہ بھی بڑھ رہا ہے، میرے حساب سے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے وہ ہمارے لیے بہترین ہیں۔