وزیراعظم کی ہدایت پر زلفی بخاری اور شہریار آفریدی کی مقتول اسامہ ستی کے گھر آمد، لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی
وزیراعطم عمران خان نے اسلام آباد میں قتل ہونے والے اسامہ ندیم ستی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے زلفی بخاری کو لواحقین سے تعزیت کے لیے بھیج دیا، زلفی بخاری اور شہریار آفریدی وزیر اعظم کے حکم پر اسلام آباد میں مقتول اسامہ ستی کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر زلفی بخاری نے مقتول کے والد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور شہریار بھائی وزیراعظم کی ہدایت پر حاضر ہوئے ہیں، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور انصاف کی فراہمی کی یقین دھانی کروائی ہے۔
مقتول اسامہ ستی کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، اسامہ کے قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
مزید خبریں
شبلی فراز:بلاول بھٹو کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
نادیہ خان:صرف چار ماہ قبل ہم اجنبی تھے