کرائسٹ چرچ: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اظہر علی 93 رنز کے ساتھ نمایاں جبکہ محمد رضوان 61 رنز پر آؤٹ ہوئے ، فہیم اشرف 48 ، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے گوہر ظفر نے 34 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اوپنر شان مسعود ایک بار پھر ناکام ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، عابد علی 25، حارث سہیل ایک، فواد عالم 2 جبکہ شاہین آفریدی نے 4 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کائل جییسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا