Jan 23, 2021 | 6:53 PM

Trend TV

Better Informed Today

قتل ہونیوالے 11کان کنوں کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا

کوئٹہ: بلوچستان ضلع بولان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی طرف سے 11کان کنوں کو تیز دھار آلے سے قتل کے بعد مشتعل افراد نے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس اور مچھ میں قومی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کردیا۔بلوچستان شیعہ کانفرنس نے اسے ہزارہ برادری کیخلاف کارروائی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے نا معلوم مسلح افراد نے مچھ کے علاقے گشتری میں مقامی کوئلہ کان میں کام کرنے والے11 مزدوروں کو انکے رہائشی کمروں سے اغواء کرلیا اور قریب ہی واقعہ ایک مکان میں لے جا کر ہاتھ پائوں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تیز دھار آلے کے وار کرکے انہیں قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔