Apr 17, 2021 | 10:53 PM

Trend TV

Better Informed Today

یونائیٹڈ موٹرز نے الفا 2021 متعارف کرا دی

لاہور: یونائیٹڈ موٹرز نے اپنے صارفین کے لیے پہلے سے زیادہ طاقتور گاڑی یونائیٹڈ الفا 2021 متعارف کرا دی ہے، یہ گاڑی پاکستان میں 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یونائیٹڈ موٹرز نے 2018 کے آخر میں اس وقت کی مقبول سوزوکی مہران کے مقابلے میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرائی تھی جس میں 800 سی سی انجن دیا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے اور یہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ 2 جنوری کو لاہور میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران 1000 سی سی کی اس گاڑی کو متعارف کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق اس گاڑی میں 993 سی سی کا 4 سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔ 0۔1 ایل انجن 69 ہارس پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے، آٹومیٹک ورژن 2021 کے پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت پیش کیا جائے گا۔

یہ گاڑی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اور کیا پیکانٹو کو براہ راست ٹکر دے گی اور یہ تینوں کے مقابلے میں زیادہ سستی بھی ہے۔

گاڑیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ ایک چینی گاڑی چیری کیوکیو ہے جسے پاکستان میں الفا کا نام دیا گیا ہے۔

اس گاڑی کے فیچرز میں پاور اسٹئیرنگ ، پاور ونڈوز ، 13 انچ ایلوئے وہیلز ، ایل سی ڈی کیمرا ، ریورس کیمرا ، اے بی ایس بریک سسٹم اور دیگر قابل ذکر ہیں۔